بھٹکل:29/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے سنیچر کو شہر کے سرکٹ ہاؤس میں سوسگڈی تحصیل علاقہ اور وظیفہ عدالت کا پروگرام بھٹکل تعلقہ تحصیلدار وی این باڈکر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہاکہ عدالت کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ سرکار کی طرف سے ملنے والے وظائف اور رجسٹریشن دستاویزات کو عام لوگوں تک پہنچانے کےلئے کئی سہولیات دی ہیں۔ پہلے سب کچھ تحریری ہوا کرتاتھا اب زمانے کی ترقی کے ساتھ سب کچھ کمپٹوٹرازنگ ہونےسے عوام سہولت کے مقصد سے رجسٹریشن دستاویزات کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے یہ عدالت منعقد کی گئی ہے۔ اور بہت ہی غریب اوربی پی ایل کارڈ والے عوام سندھیا سرکشھا منصوبہ ، اپاہج وظیفہ ، بیوہ پنشن، منسوینی ، میتری منصوبہ کے لئے آئندہ منعقد ہونے والی عدالت میں درخواست دینے کی اپیل کی۔
پروگرام میں تحصیلدار باڈکر نے اپاہج ماہانہ وطیفہ ، سندھیا سرکشھا، بیو ہ پنشن کے مستفیدین کو منظوری خط تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 19اگست کو ماولی کا مرڈیشور کے اولگامنٹپ میں ، یکم ستمبر کو سوسگڈی بھٹکل اربن بینک ہال میں اور 16ستمبر کو ماولی بازار ہنومنت مندرمیں تحصیل اور وظیفہ عدالت منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر تحصیلدار دفتر کے سنتوش بھنڈاری ، کارگزار تحصیل آفیسر راجو نائک، وشوناتھ کرڈی اور تعلقہ کے تمام ولیج اکاؤنٹنٹ سمیت معاونین موجود تھے۔